سکھر پولیس کا کارنامہ، خواتین اور بچے سمیت 6 افراد کو کچے کے ڈاکوؤں سے کیسے بچایا؟

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھر پولیس نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان، اس کی 4 رشتہ دار خواتین اور ایک بچے کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچالیا۔

پولیس کے مطابق، بہالپور کا رہائشی نوجوان نسوانی آواز کے جھانسے میں آکر شادی کرنے کچے کے علاقے سدوجا پہنچا تھا، جبکہ دراصل ڈاکوؤں نے نوجوان کو شادی کا جھانسہ دے کر کچے بلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری، ایک مغوی بازیاب

پولیس کے مطابق، نوجوان رشتے کی بات کرنے کے لیے خاندان کی 4 خواتین اور ایک بچے کو بھی اپنے ساتھ لے آیا تھا، کچے کے داخلی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے نوجوان اور خواتین سے پوچھ گچھ کی تو پیشگی واردات کا علم ہوا۔

سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اور خواتین کو فوراً تحویل میں لے لیا گیا تھا اور انہیں سمجھا بجھا کر واپس بہالپور روانہ کردیا گیا ہے، پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت خواتین اور بچے سمیت 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل لاکھوں پاکستانی ورکرز کی تربیت کا بڑا منصوبہ

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟