کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک بڑی کارروائی کے نتیجے میں آلوؤں میں چھپائی گئی قریباً 5 کلوگرام ہیروئن برآمد۔
اے این ایف کی خفیہ اطلاع پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی طرف بھیجے جانے والے آلوؤں سے بھرے کنٹینر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
ہیروئن اس وقت برآمد ہوئی جب ایک مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی لی گئی۔ جس کے نتیجے میں 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
مجموعی طور پر 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو مہارت سے چھپائے گئے تھے۔
اے این ایف ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام ہیروئن بھرے آلوؤں کی تلاشی لی۔ ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مذکورہ کینٹینر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔













