فیصل آباد میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم وولوز کے کپتان محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پریکٹس سیشن دیکھنے کے لیے آئے فینز کو نماز پڑھنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ محمد رضوان کہتے ہیں’ اگر ہم اچھے کام کرنے والے بن جائیں تو ملک بہتر جگہ پہنچ جائے گا، ساتھ ہی ان کا فینز کو کہنا تھا کہ ادھر سے واپس جا کر نماز پڑھ لینا۔‘
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنز کپ کے موقع پر قومی کرکٹر محمد رضوان فینز کو نماز پڑھنے کی تلقین کررہے ہیں۔#ChampionsCup #Faisalabad pic.twitter.com/F0JHul8q3n
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) September 10, 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سے کہیں کہ کھیلنے پر فوکس کریں کیونکہ پی سی بی انہیں تبلیغ کرنے کے پیسے نہیں دیتا۔
Bhai isko bolo ke khelne pr focus kre isko PCB tabligh ke paise ni deta.
— Taymur (@Taymur918) September 10, 2024
ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان پارٹ ٹائم کرکٹر جبکہ فل ٹائم مولانا ہیں۔
Part-time cricketer
Full-time Maulana
🙃— S.G. (@ImSG30) September 11, 2024
رجب علی نے محمد رضوان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اچھی اداکاری کر لیتے ہیں۔
Achi Acting karta Hai ye Banda
— Rajab Ali (@rajab000012) September 10, 2024
واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، دوسری طرف وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی حتمی فیصلہ کوچز، مینٹورز اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔














