پشاور ایئرپورٹ پر ہنگامی انخلا اور آگ بجھانے کی مشق

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہنگامی انخلا اور آگ بجھانے کی مشق۔

ترجمان سی اے  اے کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی انخلاء اور آگ بجھانے کی مشق کی گئی۔ مشق دفاتر، انتظامی بلاک، ٹرمینل بلڈنگ لیول 1، 2 اور 3 میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ، ملتان اور پشاور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

ترجمان کے مطابق فائر الارم کے ساتھ ہی فائر وارڈنز نے مکینوں کو طے شدہ اسمبلی ایریا میں اکھٹا کیا، ڈومیسٹک فائر ٹینڈرز (DFT) اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) کے فائر اسٹیشن اسٹرائیکر نے کارروائی کی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق پشاور ایئرپورٹ ہنگامی انخلا مشق میں ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل نے بھی حصہ لیا، مشق کے دوران پی اے اے کی ایک ایمبولینس، اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی ٹرمینل بلڈنگ پہنچیں۔

ترجمان کے مطابق پشاور ائیرپورٹ کے تمام سطحوں کا انخلاء کامیابی کے ساتھ تین منٹ کے مقررہ ٹائم فریم میں مکمل ہوا، مشق کے دوران PAA اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی جانب سے تمام ایریاز میں ایک مکمل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

پشاور ایئرپورٹ پر مشق کا اختتام اسمبلی ایریا میں ہیڈ کاؤنٹ اور انخلا کرنے والوں کی بریفنگ کے ساتھ ہوا، اس موقع پر ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر، چیف فنانشل اینڈ رسک آفیسر، پی آئی اے اسٹیشن منیجر کے علاوہ سی اے اے، پی آئی اے، اے ایس ایف اور مختلف ایئر لائنز کے حکام نے بھی پشاور ائیرپورٹ ہنگامی انخلاء مشق میں حصہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم