فیض حمید سارا ملبہ عمران خان پر ڈال دیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک وہ جیل میں ہیں لیکن رہا ہوجانے کی صورت میں ان کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو جیل توڑ کر نکال لینے کا دعویٰ کرنے والے اپنے لیڈر کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔

لاہور جلسہ نہیں ہوگا

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی 21 ستمبر کو اپنا جلسہ نہیں کرسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد ہونے والی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا وزیراعظم، اسپیکر اور آئی جی کو کچھ پتا نہیں تھا۔

فیض حمید سارا ملبہ عمران خان پر ڈالنے والے ہیں

فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے ریٹائرڈ جنرل فیض حمید سارا ملبہ عمران خان پر ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں 2 افراد کی جان ہے۔

علیمہ خان اپنے بھائی سے مخلص ہیں

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے ساتھ بہت مخلص ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے لوگ اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بات سے لاعلمی ظاہر کرتے ہیں تو کبھی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کہتے تھے کہ کسی کا باپ عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا اور اب وہ کہہ رہے ہیں کسی کا باپ ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں