غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنیوالے 2 نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

آزاد کشمیر کی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان  میں رحیم ولد رفتاج اور رحیم ولد کریم تھے، یہ دونوں نوجوان دوست تھے، ان میں سے ایک کا تعلق ضلع کوٹلی کے سرحدی گاؤں سیری چتر اور دوسرے کا تعلق سرحدی گاؤں ججوٹ بہادر سے تھا۔ پولیس کے مطابق، شہید ہونے والوں میں سے ایک نوجوان شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک انٹرویو، جس نے بھارتی فوج کی ساری اکڑفوں نکال دی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کل گھاس کاٹنے کا موسم ہے، یہ دونوں نوجوان بھی سیری چتر میں لائن آف کنٹرول کے قریب گھاس کاٹ رہے تھے، اس دوران یہ غلطی سے لائن آف کنڑول عبور کرگئے اور بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ان دونوں کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق، دونوں نوجوان عام شہری اور غیرمسلح تھے، مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے پاس صرف موبائل فون تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے بھارتی دعوؤں کا راز فاش

خیال رہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول اس طرح ہے کہ یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ کون سا علاقہ آزاد کشمیر کا ہے اور کون سا مقبوضہ کشمیر کا، یہی وجہ ہے کہ لوگ غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرجاتے ہیں۔ ماضی میں ایسے بہت سے واقعات ہوئے جب دونوں جانب سے لوگوں نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کی۔ اگرچہ پاکستان نے ہمیشہ غلطی سے عبور کرنے والوں کو واپس بھیج دیا لیکن انڈین آرمی نے اکثر اوقات انہیں شہید یا گرفتار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ