190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت کا زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی اور اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے زلفی بخاری کا 30 کنال کا پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ زلفی بخاری کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے۔ عدالت نے زلفی بخاری کی اٹک جائیداد میں سے 91 کنال 10 مرلہ زمین قرق کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے زلفی بخاری کا اسلام آباد میں واقع دوسرا 4 کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ 31 اگست کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے زلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائے جان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مسلسل عدم حاضری پر زلفی بخاری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں اور اٹک میں موجود اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت: فرح گوگی، شہزاد اکبر، ملک ریاض اور زلفی بخاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

قبل ازیں، 6 جنوری 2024 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کو عدالتی مفرور قرار دے دیا تھا،دیگر ملزمان میں فرح گوگی، مرزا شہزاد اکبر، ریاض ملک، علی ریاض ملک اور ضیا المصطفی نسیم  کو عدالتی مفرور قرار دے دیا تھا۔ 9 جنوری کو عدالت نے فرح گوگی، شہزاد اکبر اور ملک ریاض کی جائیدادیں ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے مجموعی طور 83 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے جن میں سے 3 بینک اکاؤنٹس زلفی بخاری کے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں