چارسدہ: آندھی سے مکان کی چھت گرگئی، ماں باپ اور 3 بچے جاں بحق

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چارسدہ کے علاقہ ترنگزئی میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جانبحق افراد میں گھر کا سربراہ ساجد اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 چارسدہ کے مطابق بچوں میں 8 ماہ کی دعا نور، 7 سالہ حنیفہ اور 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو ایمبولینس میں DHQ چارسدہ لے جایا گیا جہاں پر اسپتال ذرائع کے مطابق وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

افسوسناک واقعے کا سن کر دلی صدمہ ہوا، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے لواحقین سے دلی ہمدردی، افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں:آئی ٹی سی این ایشیا: ٹیکنالوجی کے سارے رنگ ایک چھت تلے

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے کا سن کر دلی صدمہ ہوا، متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف فراہم کرنے اقدامات کی ہدایت اور لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم