ٹک ٹاک کی ملکہ جنت مرزا نے جاپان میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاک کوین جنت مرزا نے جاپان میں اپنی 27 ویں سالگرہ منالی، اس موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو شائقین نے خوب دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو سوشل میڈیا کی زینت بنا ڈالا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے 12بجتے ہی اپنی سالگرہ کی تصاویرشیئر کیں، جس میں انہیں جاپان کی سڑکوں پر موج مستی کرتے دیکھا گیا۔ چھوٹا سا کیک ہاتھ میں اٹھائے جنت مرزا نے اپنی سالگرہ منائی۔

مزید پڑھیں: تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہیے، جنت مرزا کی سالگرہ پارٹی کا ’سیزن 2‘

انہوں نے مختلف تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر انتہائی خوش ہیں، اس خوشی کا اظہار انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھ کرکیا۔

لذیز کھانا انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی تمام تر عادات کا انکشاف بھی کیا کہ رات کے 12 بج چکے ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے اپنی خصوصیات میں لکھا کہ میں ایک وائف میٹیریل ہوں اور بائے پولر ہوں۔

’خیالی دنیا میں رہنے والی، ریڈ فلیگ، چھوڑ دیے جانے کے ڈر والی، حسد کرنے والی، بے ترتیب، ہمیشہ سوچوں میں ڈوبی رہنے والی، ہر بات پر رونے والی، سارا دن سونے والی،  ذہنی بیمار، کیفین کی دیوانی، جلدی بور ہونے والی، موڈ  بدلنے والی اور او سی ڈی کا شکار لڑکی ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سالگرہ کی خوشیوں کے ساتھ یہ سب خوبیاں بھی مجھ کو منفرد بناتی ہیں، شکریہ کہ آپ سب میرے ساتھ جڑے رہتے ہیں، میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

’یہ رات 12 بجے کی بے ترتیب تصاویر ہیں، کل رات اچھی تصاویر پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گی شب بخیرزندگی کا بہترین وقت گزار رہی ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے منگنی کیوں ختم کی، اور کیا اب وہ لو میرج کریں گی یا ارینج؟ خود ہی بتا دیا

خیال رہے جنت مرزا کو رات سے دیگر ٹک ٹاکرز سمیت لاکھوں فینز کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔

واضح رہے جنت مرزا کافی عرصے سے جاپان میں رہائش پذیر ہیں، اور وقتاً فوقتاً تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جنت مرزا ہر بار اپنی سالگرہ بڑے شاہانہ انداز سے مناتی ہیں، اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں پولیس کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی فرار

امریکی وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کا انتہا پسند بائیں بازو کو روکنے کا عزم

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے خلاف بات کرنا ماں کو گالی دینے کے مترادف ہے، جہاں آرا وٹو

گرین لینڈ کی پارلیمنٹ نے امریکا اور ڈنمارک کے ساتھ آرکٹک سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا