پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اسمبلی کو رہا کردیا گیا

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کو رہا کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، احمد چٹھہ اور دیگر کو رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ہونے والے اسلام آباد جلسہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے گرفتاریاں عمل میں لائی تھیں۔

دوران سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ کہ کیا ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔

پراسیکیوٹر نے ملزمان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں، ان میں کم از کم سزا 3 سال ہے، لہٰذا ضمانت منظور نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے کچھ ایم این ایز حکمرانوں کی گود میں جاکر بیٹھ گئے، شیر افضل مروت

بعد ازاں اے ٹی سی جج نے 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ایاز صادق سے ملاقات، بین الصوبائی روابط پر تبادلہ خیال

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟