آئینی ترمیم پر تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ آئینی ترامیم پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ بھی بات ہو رہی ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اندازہ تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے تاہم ان کے کچھ تحفظات تھے، ان سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان پرانے اتحادی ہیں ، ان کو ملا کر ہمارے ووٹ 211 بنتے ہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو اس کا مطلب اتفاق رائے ہو گیا اور ترمیم ہو جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر نے اعتراف کیا کہ اس وقت ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں جس کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے استحکام کے لیے آئین میں ترمیم ناگزیر ہے اور آئینی ترمیم پر کام مکمل ہے تاہم سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد ہی اس کا مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی میں غور کیا جائے گا اور امید ہے کہ مشاورت کے بعد یہ تحفظات دور ہوجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم