وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین ہول میں کمسن بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین ہول میں کمسن بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ نااہلی اور مجرمانہ غفلت پائی جائے تو ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی جائے۔ تمام سوسائٹیوں میں کھلے مین ہولز کا معائنہ ہوگا، سرکاری حکام اور اداروں کو 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔

مزید پڑھیں:کراچی: گٹر میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی

وزیراعلیٰ نے تمام نجی سوسائٹیوں کے علاوہ حکومتی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے، عوام اور بچوں کی جان سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

یاد رہے کہ لاہور میں رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمسن بچی پارک میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ حادثہ مین ہول کا ڈھکن موجود نہ ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے