کراچی: گٹر میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ، غفوربستی میں 5 بچے کھیلتے ہوئے گٹر میں گر گئے جن میں سے 2 جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی طور پر ایک بچے کی لاش اور ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا لیکن نالے میں مزید بچوں کے موجود ہونے کی اطلاع پر ریسکیو حکام نے تلاش جاری رکھی اور تمام بچوں کو نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کراچی کو کس حال میں پہنچا دیا‘ گٹر میں گرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ طلحٰہ لاشاری اور 4 سالہ حسنین ہیں جب کہ زخمیوں میں 7 سالہ ثاقب، 11 سالہ پرویز اور 10 سالہ عباس لاشاری شامل ہیں۔

میمن گوٹھ تھانے کی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 10 محرم کے حوالے سے بچے اپنے محلے کی گلی میں سبیل چلا رہے تھے، جس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ کچی آبادی پر مشتمل اس علاقے میں سرکاری سطح  پر کوئی سیوریج لائن نہیں جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں میں 20 سے 25 فٹ گہرے گڑھے بنائے ہوئے ہیں، جس میں پائپ سے سیوریج کا پانی ڈالا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک اور ’کمسن بچہ کھلے گٹر میں گر کر ’پیپلزپارٹی کی 15 سالہ کارکردگی کی نذر‘

پولیس کے مطابق، ان گڑھوں کو مقامی لوگوں نے ڈھکا ہوا ہے، تاہم آج سبیل کے باعث گلی میں بچوں کا رش تھا اور کچھ بچے ایسے ہی سیوریج کے ایک گڑھے کے اوپر کھڑے تھے اور زیادہ وزن کی وجہ سے سیوریج کے گڑھے کی چھت ٹوٹ گئی اور 3 بچے اندر گر گئے۔

گٹر میں گرنے والے بچوں کو بچاتے ہوئے 2 اور بچے اندر گرگئے، ریسکیو کے دوران 2 بچوں کی لاشوں کو نکالا گیا جب کہ 3 زخمی بچوں کو بچا لیا گیا۔ زخمی بچوں میں سے ایک بچہ تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں