’نواز شریف کو کہیں لندن چلے جائیں‘، خواجہ آصف کو اہم شخصیت نے یہ پیغام کب پہنچایا؟

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں ایک اہم شخصیت نے انہیں نواز شریف کو لندن جانے کے لیے قائل کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف لندن واپس نہیں جائیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 21 اگست 2018 کو ایک اہم شخصیت نے مجھے کہاکہ نواز شریف کو کہیں وہ لندن چلے جائیں، اور ساتھ ہی یہ بتائیں کہ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی میں سے آئندہ وزیراعظم کس کو بنایا جائے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میں نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنانے کی تجویز دی تھی، کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ پنجاب ہمارے لیے اہم ہے، شہباز شریف کو وہاں پر رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ’میں تیار ہوں‘ نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق خبروں پر شایان علی پھر متحرک

انہوں نے کہاکہ جنرل فیض حمید جب ڈی جی سی تھے تو تب بھی آئی ایس آئی کے معاملات وہی دیکھ رہے تھے، اب اگر وہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ عمران خان کے کہنے پر کیا تو پھر بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp