اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں دکھائی دیے، جس میں بالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے ستاروں نے شرکت کی۔ تمام ستارے گرمجوشی کے ساتھ ہر ایونٹ میں رقص کرتے اور جھومتے دکھائی دیے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی گئیں کہ بالی ووڈ اداکاروں کو شادی میں شرکت کے منہ مانگے پیسے ملے، جس کی تردید کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے کہا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ ستاروں کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے پیسے نہیں دیے گئے، انہوں نے کہا کہ پتا نہیں لوگوں کو کیوں ایسا لگتا ہے، دوستوں کی شادی میں کوئی پیسے لے کر جاتا ہے؟

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار اننیا اب پانڈے نہیں پانڈیا بننے جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اننیا پانڈے نے کہا کہ میں ان کی شادی میں رقص کرتی رہی کیوںکہ وہ میرے دوست ہیں، بہت پیار دیتے ہیں اور بہت زیادہ عزت دیتے ہیں۔ میں تو ہمیشہ اپنے دوستوں کی شادی میں ایسے ہی ناچتی ہوں، یہ بات تو طے ہے کہ دوست کی شادی میں ہی ناچوں گی۔

’پتا نہیں لوگوں کو کیوں ایسا لگتا ہے، وہ میرے دوست ہیں، تو ظاہر ہے میں دوستوں کی شادی میں ایسے ہی ناچوں گی نا، میں صرف اپنے دوست کی شادی پر ہی ایسا ڈانس کروں گی نا؟‘

اننیا نے بتایا کہ ہاں ان کی شادی سے ایک چیز ضرور ملی ہے کہ اس جوڑے کے درمیان اس قدر پیار دیکھا جس کا میں آپ اور میں اندازہ نہیں کرسکتے، جب بھی اننت اور رادھیکا ایک دوسرے کو دیکھتے ان کے درمیان خالص محبت دکھائی دیتی تھی۔

’ایسا لگا جیسے ان کے پیچھے وائلن بجا رہے ہوں، یہ وہ چیز ہے جو میں زندگی میں چاہتی ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اننت رادھیکا شادی میں کتنے ارب خرچ ہوئے، کون سی بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی؟

واضح رہے اننیا ان بالی ووڈ ستاروں کے میزبانوں میں شامل تھیں جنہوں نے جولائی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی تھی، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں کہ بالی ووڈ کے ستاروں کو امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

پی ایس ایل کوالیفائر میچ: معمولی قیمت کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا

پابندیوں کے باوجود روسی ارب پتی کا تفریحی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟