بالی ووڈ اسٹار اننیا اب پانڈے نہیں پانڈیا بننے جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی معروف شخصیات آج کل بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں مصروف ہیں جہاں سے نت نئی خبریں وائرل ہورہی ہیں، جن میں بڑے بڑے ستاروں کی علیحدگیوں کی خبریں بھی شامل ہیں۔ ستاروں کی علیحدگیوں اور نئی دوستی کی خبریں کہیں نہ کہیں اس بڑے ایونٹ سے جڑی ہوئی ہیں۔

یوں تو معروف شخصیات کی نجی زندگی کسی سے چھپی نہیں ہوتی اور انکے تمام راز کبھی فوراً تو کبھی کچھ دیر بعد منظرِ عام پر آہی جاتے ہیں۔ حال ہی میں ہاردیک پانڈیا اور سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق ہوئی جس پر ان کے مداح کافی مایوس نظر آئے، لیکن ساتھ ہی ہاردیک پانڈیا کا نام بالی وڈ حسینہ اننیا پانڈے کے ساتھ بھی جوڑ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہاردک پانڈیا کی نئی لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل، بیوی نتاشا نے انسٹا اسٹوری پر کیا پیغام دیا؟

کچھ روز قبل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں اننیا پانڈے اور ہاردیک پانڈیا کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، اور ان کے جم کر ناچنے اور دونوں کی اپنی ایک الگ دنیا میں گم ہو کر رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زور پکڑتی نظر آئیں کہ شادی کی تقریب میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تھے جو ان کے درمیان پروان چڑھتی محبت کی خبروں کو بھی ہوا دے گیا۔  ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ دونوں ستارے حال ہی میں دوبارہ سے سنگل ہوگئے ہیں۔

اننیا پانڈے بھی اس تقریب سے قبل اپنے بوائے فرینڈ و اداکار ادتیا رائے کپور سے بریک اپ کا اشارہ دے چکی ہیں، اور ہاردیک بھی حال ہی میں بیوی سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاردک پانڈیا کی نئی لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل، بیوی نتاشا نے انسٹا اسٹوری پر کیا پیغام دیا؟

دونوں ستاروں کا ایک ساتھ بے تکلف ہونا سب کی نظروں میں تھا کہ اب دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بڑھتی قربتوں کا ایک اور ثبوت دے دیا ہے، دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی کرلیا ہے۔ جس کو بنیاد بنا کر میڈیا اور مداحوں نے نئی افواہیں پھیلانا شروع کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

پی ایس ایل کوالیفائر میچ: معمولی قیمت کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا

پابندیوں کے باوجود روسی ارب پتی کا تفریحی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟