کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں تلخ کلامی پر خاتون وکیل نے عدالت کو تالا لگا کر بند کر دیا، بعد ازاں وکلا نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس قاضی فائز عیٰسی اور وکیل اسلامک یونیورسٹی کے درمیان تلخ کلامی

جمعہ کو ایک خاتون وکیل نے دیگر ساتھی وکلا کے ساتھ مل کر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع سیشن کورٹ کو اس وقت تالا لگا دیا جب اس کے کورٹ روم میں جج کے ساتھ بحث کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔

خاتون کی جانب سے عدالت کو تالا لگائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے، وکلا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سیشن کورٹ میں سول جج اسراق مندوخیل اورخاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صدرکوئٹہ بارایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈووکیٹ نے بتایاکہ بار نے سول جج اور وکیل کےدرمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو ہی سپریم کورٹ آف پاکستان میں یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اسلامک یونیورسٹی کے وکیل کے درمیان بھی تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔

تلخ کلامی کے واقعے پر چیف جسٹس نے یونیورسٹی کے وکیل کو روسٹم سے اتر جانے کا حکم دیا اور اسلامک یونیورسٹی کی ریکٹر ثمینہ ملک کو کمرہ عدالت سے باہر نکل جانے کو کہا ، جس پر چیف جسٹس اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

مشرقی وسطیٰ کشیدگی: قطر اور انڈونیشیا کے پاکستان سے ساتھ اہم رابطے

لمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟