سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صارفین کو برانڈز سے محتاط رہنے اور ڈسکاؤنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ری سیل پرائس کا تعین: مسابقتی کمیشن نے 2 کیبل کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے

سی سی پی کے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف ریٹیلز کی جانب سے سیزن کی اختتامی سیل کے نام پر ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے گمراہ کن اشتہارات اور اعلانات پر 20 مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیشن نےجڑواں شہروں (راولپنڈی و اسلام آباد) میں مختلف مارکیٹس کا دورہ کرکے نشاندہی کی مختلف برانڈز نے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ 30 فیصد اور 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کے اشتہار آویزاں کررکھے تھے۔

سی سی پی کی ٹیم کے اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ کم مقبول پراڈکٹ پر ہے اور مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاؤنٹ کی پیشکش بہت ہی کم اور نہ ہونے کے برابر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری

کمیشن نے صارفین کو برانڈز سے محتاط رہنے اور ڈسکاؤنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈسکاؤنٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر برانڈز سے وضاحت طلب کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp