سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اردو میں تقریر کی ہے۔
سعودی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
سعودی یوم الوطنی کے موقع پر پاکستان میں تقریب: سعودی سفیر کا سعودی پاک تعلقات پر اردو میں خطاب pic.twitter.com/cl8mypSpUN
— WE News (@WENewsPk) September 23, 2024
انہوں نے کہاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان مذہبی، سیاسی، عسکری، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کی ایک طویل اور فخریہ تاریخ ہے۔
سعودی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات خالص اسلامی، بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں نمایاں تعلقات ہیں۔ یقین ہے کہ معیشت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
سعودی عرب کے قومی دن کی اسلام آباد میں تقریب، صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، مولانا فضل الرحمن، وفاقی و صوبائی وزرا، اعلی عسکری و سول حکام اور سفارتکاروں کی شرکت pic.twitter.com/OecOGVxjhh
— WE News (@WENewsPk) September 23, 2024
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔