اسلام آباد پولیس نے شمس کالونی تھانے کے سب انسپکٹر صہیب پاشا کو 2 نا بالغ بھکاری بچوں کو مبنیہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پیر کو انسپکٹر جنرل (آئی جی ) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد اسلام آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مبینہ طور پر 2 نا بالغ بھکاری بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے والے سب انسپکٹر صہیب پاشا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق صہیب پاشا نے مبینہ طور پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال سے 12 اور 11 سال کی عمر کے لڑکوں کو اغوا کیا اور انہیں حراست کا سرکاری ریکارڈ بنائے بغیر 2 دن تک غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: نجی اسکول پرنسپل کی بھائی سے مل کر 5 طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی
غیر قانونی قید کے دوران انسپکٹر صہیب پاشا پر 2 بچوں جن کی شناخت عبداللہ اور عبدالرحمان ہوئی ہے کو مبینہ طور پر جسمانی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق حبس بے جا میں رکھنے کے دوران صہیب پاشا پر بچوں کو جوتوں اور لاٹھیوں سے پیٹنے کا بھی الزام ہے۔ صہیب پاشا کو پٹرولنگ پولیس کی ایک ٹیم نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی میں بچوں پر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھا تھا، مبینہ زیادتی کے بعد صہیب پاشا نے بچوں کو ایدھی سینٹر میں چھوڑ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک: دوستوں نے زیادتی کے بعد دوست کو قتل کردیا
ترجمان پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) علی رضا نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کراچی کمپنی تھانے میں سب انسپکٹر صہیب پاشا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد بچوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد عہدوں سے برطرف
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں سخت احتساب کا عمل جاری ہے، 2 نابالغ بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعے پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نوٹس لے لیا ہے اور واقع میں ملوث ملزم سب انسپکٹر صہیب پاشا کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی، ملزمان تاحال مفرور
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف سوشل میڈیا پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھیں اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر نگرانی وقوعہ کی انکوائری عمل میں لائی گئی، کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز کرے گا سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا سامنا کرے گا۔