فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: نجی اسکول پرنسپل کی بھائی سے مل کر 5 طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے الائیڈ اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں اسپتال بلایا۔

خاتون اپنی بیٹی کو لے کر اسپتال پہنچی، ملزم نے خاتون کو وارڈ کے باہر بٹھایا اور اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کردیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی، ملزمان تاحال مفرور

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی  گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں