سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد سوا کروڑ تجاوز کرگئی، کتنے پاکستانی؟

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد ایک حالیہ جائزے کے مطابق ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ مملکت کی آبادی کا ایک قابل ذکر حصہ ہیں۔

مملکت میں رہائش پذیر غیر ملکی شہریوں کی تفصیلات کے مطابق، 175 سے زائد مختلف قومیتیں سعودی عرب میں آباد ہیں، ان غیر ملکیوں میں مردوں کا تناسب 76.5 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 23.5 فیصد ہے، جو ملک میں غیر ملکی کارکنان کی سماجی ترکیب کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی 40 لاکھ سے زائد خاندانوں پر مشتمل ہیں، اور ہر خاندان میں اوسطاً 2.7 افراد شامل ہیں۔

 

اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب میں سب سے زیادہ تعداد میں بنگلہ دیشی باشندے موجود ہیں، جن کی تعداد 21 لاکھ ہے، جو مملکت میں مجموعی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کا 15.8 فیصد بنتا ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر ہندوستانی کمیونٹی 18 لاکھ 88 ہزار سے زائد یعنی 14.1 فیصد جبکہ پاکستانی کمیونٹی 18 لاکھ سے کچھ زائد یعنی 13.6 فیصد کے ساتھ نمایاں ہیں۔

دیگر اہم قومیتوں میں یمنی باشندے ایک لاکھ 80 ہزار یعنی 13.5 فیصد اور مصری باشندے 14 لاکھ یعنی 11 فیصد شامل ہیں، ان کے علاوہ، سوڈانی باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار یعنی 6.1 فیصد، فلپائنی باشندوں کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار یعنی 5.4 فیصد اور شامی باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار یعنی 3.4 فیصد بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: فلمی دنیا میں سعودی عرب کی تصویر کشی: حقیقت یا فسانہ؟

دیگر قومیتوں کی فہرست میں لبنانی، نیپالی اور اردنی بھی شامل ہیں، جن کی تعداد بالترتیب 2 لاکھ 97 ہزار یعنی 2.2 فیصد،  2 لاکھ سے زائد یعنی 1.5 فیصد اور 18 لاکھ یعنی 13.4 فیصد بنتی ہے۔

یہ اعداد وشمار سعودی عرب میں موجود غیر ملکی باشندوں کی متنوع قومیتوں اور ان کی تعداد کا واضح انداز پیش کرتے ہیں، جو مملکت کے معاشرتی اور ثقافتی تنوع کا ایک اہم حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کتنے مؤثر، معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟

کابل کے گرین زون میں مطلوب عسکریت پسندوں کی موجودگی؟ سفارتی خدشات اور طالبان رجیم کے لیے ممکنہ نتائج

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟