ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، ژالہ باری کا بھی امکان

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور گردونواح میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج بھی آندھی اور جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی، اسلام آباد اور مضافات میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش سے بعض مقامات پر سڑکیں اور گلیاں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں جبکہ بعض علاقوں میں درخت گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، وارننگ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونحوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے دیگرعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش منگلا 49، راولپنڈی 16، جہلم 14، منڈی بہاؤالدین 8، مری 6 اور اسلام آباد میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر 2024 تک پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2024 تک وقفے وقفے بارشیں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چوری شدہ امریکی شناخت اور اے آئی کا استعمال، شمالی کوریا کی مبینہ خفیہ ریموٹ ورک فورس بے نقاب

اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس سے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری تک، اصل معاملہ کیا ہے

پاکستان کے یومِ آزادی پر جاپانی سفیر کا محبت بھرا پیغام، مضبوط تعلقات کا عزم

اسلام آباد: دریائے سواں میں گرنے والی خاتون ٹک ٹاکر کی موت کا معمہ حل ہوگیا

غزہ میں کینسر کے مریضوں کی اموات میں ہوشربا اضافہ، اسرائیلی پابندیاں جان لیوا بن گئیں

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا