چوری شدہ امریکی شناخت اور اے آئی کا استعمال، شمالی کوریا کی مبینہ خفیہ ریموٹ ورک فورس بے نقاب

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا نے مبینہ طور پر امریکا کی کمپنیوں میں ریموٹ ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے چوری شدہ شناختوں، جعلی پروفائلز اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر مشتمل ایک خفیہ نیٹ ورک قائم کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، علاقائی ممالک کا اظہارِ تشویش

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا کہ ان ملازمتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ شمالی کوریا واپس بھیجا جاتا ہے جس سے کیم جونگ اُن کی حکومت کو کروڑوں ڈالر حاصل ہونے کا خدشہ ہے۔

تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ شمالی کوریا کے آئی ٹی کارکن امریکی شہریوں کی چوری شدہ شناخت استعمال کرکے مختلف کمپنیوں میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں دیتے ہیں اور امیدواروں کی جانچ کے مراحل بھی انہی جعلی شناختوں کے ذریعے مکمل کرتے ہیں۔

یہ کارکن بعض اوقات ایک ہی شناخت کے تحت مختلف نوعیت کی ملازمتیں سنبھال لیتے ہیں جبکہ کچھ افراد بیک وقت متعدد ملازمتیں بھی کرتے ہیں۔

3 ماہ میں ایک ہزار سے زائد کمپنیوں میں درخواستیں

تحقیقات کے مطابق ایک شمالی کوریائی سیل نے صرف تین ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد کمپنیوں میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں دیں۔

مصنوعی ذہانت نے اس پورے عمل کو مزید آسان بنا دیا۔ کارکنوں نے اے آئی ٹولز کی مدد سے اپنے جعلی امیدواروں کے لیے سی وی اور کور لیٹرز تیار کیے جبکہ اسکرین ریکارڈنگز میں انہیں ملازمت کے انٹرویوز کے دوران پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات کے لیے براہِ راست چیٹ جی پی ٹی سے مدد لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مزید پڑھیے: شمالی کوریا اپنی بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرے گا، کم جونگ اُن کا اعلان

اس طریقہ کار کے ذریعے شمالی کوریا کے کارکن بظاہر عام امریکی امیدواروں کی طرح کمپنیوں کے بھرتی کے عمل میں شامل ہوتے رہے۔

لاکھوں ڈالر کی آمدنی

تحقیقات کے مطابق بعض شمالی کوریائی آئی ٹی کارکن سالانہ 3 لاکھ ڈالر تک کما رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی تحقیقات کے مطابق ان کارکنوں کی کمائی کا 90 فیصد تک حصہ شمالی کوریا واپس پہنچ سکتا ہے۔ مجموعی طور پر اس خفیہ آئی ٹی ورک فورس سے شمالی کوریا کے لیے سالانہ آمدنی 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ بھی سامنے آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

اس رقم کو شمالی کوریا کے حکومت کے لیے ایک اہم مالی ذریعہ سمجھا جاتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب پیونگ یانگ کو اپنے دفاعی اور فوجی پروگراموں کے لیے عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔

چوری شدہ شناختوں سے امریکی کمپنیوں تک رسائی

تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے آئی ٹی کارکن ملازمت حاصل کرنے کے لیے چوری شدہ امریکی شناختوں کے ساتھ ساتھ جعلی آن لائن پروفائلز بھی استعمال کرتے ہیں۔

بعض صورتوں میں یہ کارکن مختلف افراد کے نام پر الگ الگ ملازمتیں حاصل کرتے ہیں اور یوں ایک ہی شخص کئی مختلف ملازمین کے طور پر کمپنیوں میں کام کرتا رہتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے لیک ہونے والے ڈیٹا، انٹرویوز اور پہلے منظرعام پر نہ آنے والی ویڈیوز کی مدد سے اس نیٹ ورک کے طریقہ کار کا سراغ لگایا جس سے یہ معلوم ہوا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ریموٹ ملازمتوں کے ذریعے رقم حاصل کرنے کا نظام کس قدر منظم انداز میں چلایا جا رہا ہے۔

تحقیقات کے دوران رقم کی منتقلی کے راستوں کو شمالی کوریائی آئی ٹی کارکنوں اور سائبر جرائم پیشہ افراد کے ایک نیٹ ورک تک بھی ٹریس کیا گیا۔

امریکی حکام نے بعد ازاں اس نیٹ ورک سے منسلک ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کیں جس کا تعلق پیونگ یانگ کے دفاعی پروگرام کی معاونت سے جوڑا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایٹمی طاقت بڑھانے کا اعلان کر دیا

یوں مصنوعی ذہانت نے جہاں دنیا بھر میں بھرتی اور ریموٹ کام کے عمل کو آسان بنایا ہے وہیں اس معاملے نے یہ خدشہ بھی نمایاں کیا ہے کہ جدید اے آئی ٹولز کو جعلی شناخت، فراڈ اور ریاستی سطح پر مالی وسائل حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر اور مراکش سمیت 6 عرب فٹبال فیڈریشنز کی فیفا صدر انفانٹینو کی حمایت

دلچسپی و لگن سے عاری نوجوان کرکٹرز کی توجہ کھیل سے زیادہ پیسہ کمانے پر ہے، اقبال قاسم

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں، نواز شریف نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

ویڈیو

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا