چیمپیئنز کپ ٹرافی: آج بارش ہوئی تو کون سی ٹیم فائنل کھیلے گی؟

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز کپ ٹرافی کا دوسرا ایلیمنیٹر مارخور اور لائنز کے درمیان آج فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے، میچ کے دوران بارش ہوگئی تو پوائنٹس کے حساب سے ایک ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اسکور بورڈ کے مطابق اس وقت مارخور سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے، جس کے باعث وہ فائنل کے لیے اہل ہوجائے گی۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باعث اسٹار کھلاڑیوں کے بغیر چیمپئینز ون ڈے کپ کا دوسرا ایلیمنیٹر مارخورز اور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی اپنے اختتام کو ہے اور فائنل مقابلوں کے لیے ٹیمیں سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی راؤنڈ میں مارخورز سب سے زیادہ 38پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہے، مارخورز نے 4 میں سے 3 میچز میں کامیابی پائی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ، پینتھرز نے مارخورز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

دوسری جانب لائنز کی ٹیم 12پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے، ٹیم نے 4 میں سے صرف ایک میچ جیتا جبکہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے چیمپئینز کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں لائنز نے مارخورز کے خلاف 35رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ایونٹ میں پینتھرز کے عثمان خان 259رنز کے ساتھ ابھی تک کے ٹاپ اسکورر ہیں، اسٹالینز کے طیب طاہر 249رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ مارخورز کے کامران غلام 248رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسٹالینز نے ڈولفنز کے خلاف سب سے زیادہ 174 رنز کے ساتھ فتح حاصل کی، صائم ایوب کوسب سے بڑی 156رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، کامران غلام115رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آخری لمحات میں چیمپیئنز کپ سے کھلاڑیوں کو نکالنے پر شعیب ملک پی سی بی پر پھٹ پڑے

واضح رہے کہ دوسرا ایلیمنیٹر میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب شدہ کھلاڑیوں کو ایونٹ سے دستبردار کرا لیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں بڑے کھلاڑیوں کے بغیر ہی میدان میں اتریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp