سیکیورٹی خدشات : راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبائی محکمہ داخلہ کی شفارش پر راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو راولپنڈی ڈویژن میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور اس قسم کی دوسری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی، ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے بھی وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے۔

خط کے مطابق راولپنڈی میں رینجرز کی 4 جبکہ اٹک میں 2 کمپنیاں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ضلعی انتظامیہ نے ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کی راولپنڈی آمد کے اندیشے کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیاں، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر شیخ وقاص سمیت درجنوں کارکنان پر مقدمات قائم

حکومت پنجاب نے امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے، رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟