طالبان کے اقتدار میں رہتے ہوئےصحافی برادری شدید خطرے میں ہے، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں رہتے ہوئےصحافی برادری شدید خطرے میں ہے’

‘افغانستان انٹرنیشنل’ جیسے حقائق پر مبنی خبریں دینے والے چینل نشریات میں خلل  پیدا کرنا نہایت ہی شرمناک عمل ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اقتدار میں آنے کے بعد مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ طالبان حکومت افغانستان میں اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے مذہب کا استعمال کر رہی ہے۔ آج کے افغانستان میں خوف اور غیر یقینی صورتحال ہے، جہاں نہ تو کوئی صحافی محفوظ ہے اور نہ ہی حقائق کو سامنے لانے والا کوئی نشریاتی ادارہ۔

یہ بھی پڑھیے: کیا افغان طالبان نے اپنی میڈیا پالیسی دہشت گرد احسان اللہ احسان کو سپرد کر دی ہے؟

حال ہی میں صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی ایک رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کابل میں مقیم رہائشیوں کو لندن سے نشر ہونے والے مقبول چینل ‘افغانستان انٹرنیشنل’ کی نشریات دیکھنے سے روکنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں رہتے ہوئےصحافی برادری شدید خطرے میں ہے، ‘افغانستان انٹرنیشنل’ جیسے حقائق پر مبنی خبریں دینے والے چینل نشریات میں خلل  پیدا کرنا نہایت ہی شرمناک عمل ہے۔

5 ستمبر کے بعد طالبان نے افغانستان میں زمینی اسٹیشن کے ذریعے ‘افغانستان انٹرنیشنل’ چینل کے سگنل کو بند کردیا۔ ہر آزاد میڈیا کا ادارہ جو درست معلومات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اسے طالبان کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طالبان کے اقدامات نے افغانستان میں تعلیمی ترقی کا صفایا کر دیا

یاد رہے کہ 4 ستمبر کو طالبان کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی نے افغانستان انٹرنیشنل  چینل کو ایک ’دشمن‘ قرار دیا کیونکہ اس نے سیلاب زدہ شمالی صوبہ بغلان میں بھیجی گئی امداد کا مبینہ طور پر غلط استعمال کو رپورٹ کیا تھا۔ اس سے قبل مئی میں، طالبان نے صحافیوں اور شہریوں کو حکم دیا تھا کہ وہ افغانستان انٹرنیشنل کا بائیکاٹ کریں۔

تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس  کا کہنا ہے کہ طالبان ہر اُس زبان کو بند کرنا چاہتے ہیں جو اُن کا اصل چہرہ افغان عوام اور بین الاقوامی دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہے۔ آخر کب تک طالبان اپنے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کرتے رہیں گے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار