قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ،  متاثرہ طالبہ نے نادرا حکام کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

اورنگی ٹاون، کراچی کی رائشی طالبہ انشرہ نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ جاری نہ کیے جانے پر  نادرا حکام کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے 4 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

متاثرہ طالبہ انشرہ کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق کے انشرہ والد کا 2017 میں قتل ہوا تھا، انشرہ کی والدہ کے خلاف والد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

وکیل درخواست گزار  کے مطابق والدہ مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں، لیکن شناختی کارڈ کے اجرا میں تعاون نہیں کررہی، ایسے میں نادرا حکام والدین کے بغیر شناختی کارڈ کا اجرا نہیں کررہے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ نادرا حکام کے پاس اختیار ہے کہ وہ والدین کے بجائے کسی اور رشتے دار کے بائیومیٹرک کی بنیاد پر شناختی کارڈ کا اجرا کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کو قتل کرنے والے لوگ

وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق شناختی کارڈ نہ ملنے سے لڑکی کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ لڑکی نے انٹر پاس کرلیا ہے شناختی کارڈ کے بغیر گریجویشن میں داخلہ نہیں مل رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی

28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے متوقع، جن امور پر اتفاق نہیں ہوسکا وہ اگلی ترامیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

عالمی یومِ جڑواں ملتصق بچے: سعودی عرب کی تجویز اقوام متحدہ نے منظور کرلی

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، منحرف سینیٹرز کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم میں ہلچل مچا دی، جنرل فیض حمید کیس کا آخری باب؟

کینیڈا کے وزیراعظم کارنی نے ملکی خودمختاری قربان کردی، گرپتونت سنگھ پنوں

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا