وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں دوسری مرتبہ آتشزدگی کا واقع پیش آیا ہے۔
عظمی بخاری کی سرکاری رہائش گاہ جی او آر لنک کلب روڑ پر گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 30 گاڑیاں جل گئیں
آتشزدگی کے باعث بیڈ روم سے ملحقہ درخت اور لائٹس جھلس گئیں جبکہ ایک گاڑی کی چھت کو بھی نقصان پہنچا، آتشزدگی سے گیراج کا شیڈ بھی جھلس گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آتشزدگی کا واقعہ رات کے اوقات میں پیش آیا تھا، آتشزدگی سے واشنگ مشین، لائٹس، درختوں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ ایئرکنڈیشنز بھی جھلس گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی چلاس بستی میں خوفناک آتشزدگی، 80 گھر جل کر خاکستر
عظمیٰ بخاری نے بھی کہا ہے کہ میری رہائش گاہ میں 2 ہفتوں میں دوسری مرتبہ آتشزدگی رونما ہوئی ہے۔