امریتا اروڑہ اور پاکستانی نژاد کرکٹر کا تعلق، وہ راز جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ میں تعلقات اکثر بدلتے رہتے ہیں۔ جہاں آن اسکرین ڈرامہ مداحوں کو اپنی طرف متوجہ رکھتا ہے وہیں بالی ووڈ ستاروں کی ذاتی زندگی میں آف اسکرین ڈرامہ بھی توجہ حاصل کرتا ہے۔ بالی ووڈ ستاروں سے متعلق کچھ بہت ہی دلچسپ کہانیاں ہیں۔

ستاروں کی ذاتی زندگی واقعی ذاتی نہیں ہوتی۔ کون کس کو ڈیٹ کر رہا ہے اور کس نے کس کو دھوکا دیا۔ اکثر یہ خبریں تفریحی خبروں میں جگہ لیتی ہیں اور ایسی پرانی کہانیاں ہیں جو وقتاً فوقتاً دوبارہ منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا بریک اپ، سچ کیا ہے؟

یہ ایک ایسی اداکارہ کی کہانی ہے جو اداکارہ کے طور پر بالی ووڈ میں بڑا نام نہیں بناسکی لیکن اس نے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بہت توجہ حاصل کی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے کرکٹر کو ڈیٹ کرنے سے لے کر اپنے دوست کے شوہر سے شادی کرنے تک، ان کی کہانی طویل عرصے تک سرخیوں میں رہی۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟

یہ کہانی ان 2 بہنوں میں سے ایک کے بارے میں ہے جو بالی ووڈ میں بہت مشہور ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں ملائیکہ اروڑہ کی بہن امریتا اروڑہ کی۔ امریتا کئی فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں تاہم ، وہ اداکار کے طور پر کامیابی کی سب سے بڑی بلندیوں تک نہیں پہنچ سکیں۔ لیکن وہ اب بھی کافی مشہور ہیں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے ساتھ بہت اچھا رابطہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ اسٹار ملائکہ اروڑا کے والد کا سر نیم مہتا کیسے ہوسکتا ہے؟

کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور ان کے بہترین دوستوں میں سے ہیں۔ ذاتی زندگی کے لحاظ سے ان کی شادی شکیل لاڈک سے ہوئی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ماضی میں ان کے پاکستان میں پیدا ہونے والے انگلینڈ کے کرکٹر عثمان افضال کے ساتھ تعلقات تھے؟

اطلاعات کے مطابق عثمان اور امریتا کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ ایک میچ کھیلنے کے لیے ہندوستان آئے تھے۔ وہ مبینہ طور پر کئی ہائی پروفائل پارٹیوں میں شرکت کرتا تھا اور امرتا بھی ان پارٹیوں کا حصہ ہوا کرتی تھیں۔ دراصل امریتا عثمان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں۔

امریتا نے ایک بار کے بی سی پر شیئر کیا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ میرے لیے وہ شخص (عثمان افضال) ہے۔ جب بھی ہم دونوں کے لیے صحیح وقت آئے گا ہم اسے قانونی بنائیں گے۔ تاہم ان کا رشتہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکا اور وہ 2008 میں الگ ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے