پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور گرفتار

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورکو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائی کورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے علی امین کو عدالت میں حاضری سے مسلسل روکا جارہا تھا  اور جب وہ آج دن کے ڈیڑھ بجے عدالت پہنچے تو جج کچھ دیر پہلے جاچکے تھے ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ عدالت کے احاطے کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ بعد ازاں علی امین گنڈا پور نے بغیر مزاحمت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف دو مقدمات میں ایف آئی درج کرلی گئی ہے۔ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

تھانہ کینٹ میں درج ایف آئی آر میں 149،147،341، اور 188 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ دفعہ 144 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اسکول اوقات میں روڈ کو بلاک  اور نعرے بازی کی تھی۔

دوسرا مقدمہ سنہ 2022 میں اشتعال انگیز تقریر پر درج کیا گیا ہے۔ ایف میں یہ بھی لکھا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد پر قبضہ کا آڈیو بیان جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار