پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹری شاہد خان کو انکوائری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُترا، ڈاکٹر بیرسٹر نبیل احمد اعوان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں انکوائری کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرینس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ کمیٹی آتشزدگی کے فوری سبب اور واقعے کی ٹائم لائن کا تعین کرے گی۔

کمیٹی اسپتال کے عملے اور فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ اداروں کی ہنگامی ردعمل اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔

نومولود بچوں کی منتقلی، بالخصوص ہائی رسک نوزائیدہ بچوں کے انخلا کے حوالے سے ہنگامی ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی پمز میں فائر سیفٹی انفراسٹرکچر اور حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

انکوائری کمیٹی واقعے میں ملوث کسی بھی فرد کی ذمہ داری اور غفلت کا تعین کرے گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پمز کے انتظامی نظام میں ضروری اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی۔

انکوائری کمیٹی 48 گھنٹوں کے اندر فوری نوعیت کی سفارشات پر مشتمل عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

انکوائری کمیٹی واقعے کی مکمل تحقیقات اور قابلِ عمل سفارشات پر مشتمل جامع رپورٹ 5 روز کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزارتِ قومی صحت کو فوری طور پر انکوائری کمیٹی کو نوٹیفائی کرنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی واقعے پر سوشل میڈیا مہم، پی ٹی آئی دور میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

بلاول بھٹو بھی پمز اسپتال سانحہ پر بول پڑے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، سینکڑوں افراد لاپتا، 22 ہلاکتوں کی تصدیق

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار