ویرات کوہلی کا نیا سنگ میل، ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ہم وطن اور اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’لڑائی جھگڑا ختم‘، گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی نے تازہ ویڈیو میں کیا پیغام دیا؟

پیر کو کانپور میں بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 594 اننگز میں انجام دیا۔

قبل ازیں تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے یہ اعزاز 17 برس قبل 623 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیے: بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ

اس طرح ویرات کوہلی 600 سے کم اننگز میں 27000 بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے واحد کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 650 اننگز اور سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے 648 اننگز میں 27 ہزار بین الاقوامی رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والے  بلے باز بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے ڈی وینس کا پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور