ملائشیا کے وزیراعظم کی آمد، پی ٹی آئی کا احتجاج: 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران معزز مہمان پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری طرف 4 اکتوبر کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھی پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔ اس حوالے سے علی امین گنڈا پور آج ویڈیو پیغام کے ذریعے احتجاج کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ملائیشیا کے وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، دفتر خارجہ

واضح رہے کہ ترجمان ڈپٹی کمشنر ناصر بٹ کی جانب سے احتجاج کے موخر ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ تاہم گزشتہ روز  گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران پارٹی قیادت کا پیغام جو کہ احتجاج ملتوی کرنے کے حوالے سے تھا، عمران خان کو پیش کیا۔ عمران خان کی جانب سے ان تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس ساری صورتحال میں جمعہ کے روز اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ کیونکہ  ماضی میں بھی متعدد بار جب اسی طرح کی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر متوقع احتجاج؛ اسلام آباد انتظامیہ نے اہم فیصلے کرلیے

کیا 4 اکتوبر کو چھٹی ہوگی؟

اس حوالے سے ترجمان ڈی سی ناصر بٹ نے وی نیوز کو بتایا کہ توقع ہے، احتجاج موخر ہو جائے گا۔ اس لیے فی الحال 4 اکتوبر کو چھٹی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔  اس تناظر میں اب تک کی پلاننگ کے مطابق جمعہ کو چھٹی نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp