پاکستان ٹیلی ویژن کے سینیئر اداکار مظہر علی کراچی میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے مظہر علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اپنی بہترین اداکاری سے دلوں پر راج کرنے والے مظہر علی نے 2006 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، وہ دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ قبل کینیڈا سے پاکستان واپس آئے تھے۔ مرحوم کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
25 فروری 1858 کو پیدا ہونے والے مظہر علی نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں ’افشاں‘، ’عروسہ‘، ’شاہین‘، ’کالی دیمک‘ اور ’کانچ کی گڑیا‘ شامل ہیں۔ مظہر علی نے اپنی لاجواب اداکاری سے شائقین میں بہت شہرت حاصل کی۔