حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ اپنے پچھلے دور میں صنعتوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

انہوں نے کہاکہ ایسی صنعتوں کی ضرورت ہے جو ہمارے لوگوں کو خوشحال کریں، اس حوالے سے گوہر اعجاز کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں۔

آصف زرداری نے کہاکہ حکومت ملک میں معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور آج اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے برآمدات بڑھانے کے لیے فیصل آباد کے صنعتکاروں کو مواقع فراہم کیے، ملک میں سستی توانائی کے حصول پر توجہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس چلے گا یا نہیں، فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

آصف زرداری نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے لائحہ عمل بنائیں گے، جبکہ شرح سود میں مزید کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp