پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو کسی بھی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت سے روک دیا اور پابندی عائد کردی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے ایک بار پھر سرکلر جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں مجوزہ آئینی ترامیم: پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی رکن قومی اسمبلی و سینیٹ کسی اجتماع، مظاہرے، ریلی اور احتجاج میں تاحکم ثانی شرکت نہ کرے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے اپنے نمبر پورے کرنے کی خاطر ان کے اراکین کے ساتھ زور زبردستی کرسکتی ہے۔

آج ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومت کو ہمارے اراکین ہاتھ نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترامیم کے لیے حکومت کے اپنے لوگ ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

انہوں نے کہاکہ جب آئینی ترمیم پیش ہوگی تو حکومت کے اپنے اراکین اس کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ ’پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا موقف ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں