خیبرپختونخوا میں امن و امان کے معاملے پر لائحہ عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، ترجمان

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام سے متعلق معاملے کے حل کے لیے مشاورت اور لائحہ عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس سلسلہ میں جرگہ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

حکومت خیبرپختونخوا کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگہ منعقد ہوا، جس تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کی ضلع کرم میں امن و امان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جرگہ منعقد کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی بشمول تمام  سیاسی جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جرگہ کے لیے اختیارمند کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی جرگہ میں شریک تھے، جرگہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو افہام وتفہیم سے معاملے کوحل کرنے کے لیے جرگہ کرنے کی ذمہ داری سونپی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے جرگے کی طرف سے دیے گئے اختیار کو بشکریہ قبول کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی۔ ترجمان حکومت خیبرپختونخوا نے کہا کہ معاملے کے حل کے لیے مشاورت اور لائحہ عمل جلد مکمل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگہ کا میزبان بن کر جرگہ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر کی صورتحال پر علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے بھی شرکت کی۔ جرگے میں تمام قائدین نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘