ایس سی او اجلاس: انتظامیہ نے شہر بھر کے ہوٹلز اور شادی ہالز کو نوٹسز دینے کی تردید کردی

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر جڑواں شہروں میں ہوٹلز اور شادی ہالز کو نوٹسز دیے جانے کی خبروں کو انتظامیہ نے مسترد کردیا۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف کلب روڈ پر واقع شادی ہالز اور ہوٹلز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او کانفرنس: وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ

ترجمان نے بتایا کہ صرف یہ شادی ہالز اور ہوٹلز ایس سی او اجلاس کے دوران کوئی عوامی پروگرام نہیں رکھیں گے۔

ترجمان کے مطابق ہوٹلز اور شادی ہالز کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سرگرمیاں محدود کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ روٹ پر واقع ہوٹلز اور شادی ہالز کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس ملنے کی صورت میں ہی سرگرمیاں محدود کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے شادی ہالز، کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او سربراہی اجلاس، سپریم کورٹ میں 3 روز کی تعطیلات کا اعلان

یہ بھی یاد رہے کہ حکومت نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار میں فرائض کی انجام دہی کے دوران لیڈی کانسٹیبل شہید، اہلکار کون تھیں؟

اسٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی

امریکا ایران مذاکرات، اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع مؤخر

پولیو مہم میں کتنے بچوں کو ویکسین نہیں لگ سکی، وجوہات کیا تھیں؟

حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟