دورہ پاکستان، پاک سعودی برادرانہ تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا: سعودی وزیر سرمایہ کاری

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ تجارتی وفود کے درمیان ملاقاتیں مؤثر ثابت ہوئیں۔ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے خوشگوار ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

گزشتہ روز پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن عبدالعزیز الفالح نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاز کا دروازہ کھلتے ہی ہمیں پاکستان کی فضا کی گرمجوشی محسوس ہوئی، ہر لمحہ محسوس ہوا۔ ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں۔

مزید پڑھیں:سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات ہیں، ولی عہد پاکستان کو خاص مقام دیتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات معاہدوں سے ماورا ہیں جو 1400سال سے قائم ہیں۔

خالد بن عبدالعزیز الفالح کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے، تجارت کو بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کافائدہ اٹھاناچاہیے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے۔ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

’ہمیں علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے مل کرکام کرنا چاہیے، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں‘۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

انہوں نے کہا کہ 25لاکھ پاکستانی سعودی عرب کی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔ ہم نے چیف آف آرمی اسٹاف سے بات کی۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ یقینی بنائیں گے کہ ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپٹ سے بدل دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اور محمد بن سلمان خصوصی نظام ون ونڈو قائم کریں گے، 27 معاہدے سائن کیے جائیں گے اور تقریباً 2ارب ڈالر تک تجارت کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر