اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے آنے والے مصنوعی ذہانت کے ماڈل ‘ایسٹرا’ میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق ‘کریٹیکل’ صلاحیتوں کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی اندرونی ڈیولپنگ کا کام عارضی طور پر روک دیا ہے اور سخت ترین حفاظتی پروٹوکولز نافذ کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے شعبے میں ہونے والی تیز رفتار ترقی نے جہاں نئی راہیں کھولی ہیں، وہیں سیکیورٹی کے حوالے سے بڑے چیلنجز بھی پیدا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت نے اپنے رنگ دکھانے شروع کردیے، اوپن اے آئی کا جدید ماڈل بے قابو، سائبر حملہ کردیا

جولائی میں معروف ٹیک فرم ہگنگ فیس پر پیش آنے والے ہیکنگ واقعے نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی، جس کے بعد اوپن اے آئی، اینتھروپک اور میٹا پلیٹ فارمز نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے اے آئی ماڈلز نے سیکیورٹی ٹیسٹنگ کے دوران دوسری کمپنیوں کے سسٹمز میں نقب لگائی تھی۔

اس پس منظر میں اوپن اے آئی کی جانب سے اپنے نئے ماڈل کے ممکنہ خطرات کا بروقت نوٹس لینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایسٹرا میں ‘کریٹیکل’ سطح کی سیکیورٹی صلاحیتوں کا انکشاف

اوپن اے آئی کے حفاظتی ضوابط کے مطابق اگر کوئی ماڈل بغیر انسانی مداخلت کے شدید اور حقیقی دنیا کی سافٹ ویئر خامیوں (جنہیں زیرو ڈے ایکسپلائٹس کہا جاتا ہے) کی خودکار نشاندہی اور ان کا استحصال کرنے یا انتہائی محفوظ اہداف کے خلاف پیچیدہ سائبر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، تو اسے ‘کریٹیکل’ یعنی انتہائی خطرناک زمرے میں رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کا اوپن اے آئی پر مقدمہ: چیٹ جی پی ٹی کی لانچنگ بنا مشاورت ہوئی، سابق رکن بورڈ

گزشتہ چند روز کے دوران ابتدائی جائزوں اور بیرونی ماہرین کی جانچ پڑتال سے یہ اشارہ ملا ہے کہ ایسٹرا خودکار طور پر انتہائی پیچیدہ سائبر ٹاسک انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہو سکتا ہے، جس کے بعد کمپنی نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

سیکیورٹی کنٹرولز میں اضافہ اور ماڈل کی تنہائی

ابتدائی نتائج کے جواب میں اوپن اے آئی نے اپنے سیکیورٹی کنٹرولز کو مزید وسعت دے دی ہے اور ایسٹرا سے متعلق تمام ایسے اندرونی اقدامات کو عارضی طور پر روک دیا ہے جو اس کے نئے اور سخت حفاظتی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

ایسٹرا کی ترقیاتی سرگرمیوں کو اب محدود نیٹ ورک رسائی اور سینڈ باکسڈ ایگزیکیوشن والے الگ تھلگ ٹیسٹنگ ماحول میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ایسٹرا کا ہگنگ فیس کو نشانہ بنانے والے ہیک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

سی ای او سیم ألٹمن کا مؤقف اور آئندہ کا لائحہ عمل

اوپن اے آئی کے چی ایگزیکٹو آفیسر سیم ألٹمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی ایسٹرا کو عام صارفین کے لیے دستیاب بنانے پر کام کر رہی ہے، کیونکہ وہ طاقتور ماڈلز کو صرف چند مخصوص لوگوں تک محدود رکھنے کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں:سپر ایپ کے تصور کی جانب بڑا قدم: اوپن اے آئی کا جی پی ٹی 5.5 ماڈل متعارف

اس سلسلے میں اوپن اے آئی حکومتی اداروں اور اے آئی سیکیورٹی کی مخصوص تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کرے گی تاکہ ماڈل کی صلاحیتوں کا محفوظ طریقے سے تجربہ کیا جا سکے اور کسی بھی بڑے خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر