ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد میں آج کونسے راستے بند اور کونسے کھلے رہیں گے؟

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندے اور وفود جبکہ 7 ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کررہے ہیں۔ اس اہم اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ جبکہ مختلف شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام پولیس کی جانب سے 2 روز قبل ہی 14، 15 اور 16 تاریخ کا ٹریفک پلان شیئر کردیا گیا تھا لیکن آج 15 اکتوبر کو شہر کے کئی ایسے راستے بھی بند کیے گئے ہیں جو ٹریفک پلان میں شامل نہیں تھے۔

اسلام آباد میں آج کا ٹریفک پلان کیا ہے؟ 

اسلام آباد پولیس کے ترجمان شریف اللہ خان نے وی نیوز کو بتایا کہ صبح سے رات گئے تک ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ  اور سری نگر ہائی وے پر تواتر سے ٹریفک  روکی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ⁠جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا جی ٹی روڈ، موٹروے، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ اور روات کے روٹس استعمال کریں، اسی طرح لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے افراد روات، چک بیلی روڈ ، چکری انٹرچینج، موٹروے، ٹیکسلا جی ٹی روڈ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد کی کونسی شاہراہیں کس وقت ٹریفک کے لیے بند ہوں گی؟

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے شہری نائنتھ ایونیو استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی، ⁠بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری کورنگ روڈ اور بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں کیونکہ ⁠ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کے لیے بند ہوگی، اس لیے روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا انعقاد ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے، عطا اللہ تارڑ

ترجمان کا کہنا تھا کہ کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں، ⁠پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج اور موٹر وے استعمال کریں، ⁠لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج  اور موٹر وے استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے ان شاہراہوں پر سفر سے اجتناب کریں اور بتائے گئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں، ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں یا 15 پر رابطہ کریں تاکہ ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کو کامیاب بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم