نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور چائنا ایئرپورٹ کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر ڈنگ کان نے نیو گوادر ایئرپورٹ کی تکنیکی قبولیت کی میٹنگ دستاویزات کا تبادلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکنیکی قبولیت کی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل تیمور اقبال سمیت ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس انجینئر صادق الرحمان نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں چائنا ایئرپورٹ کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر ڈنگ کان بھی شریک ہوئے، ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے میں پی اے اے پروجیکٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ
تقریب میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر فیض اللہ خٹک سمیت دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی، تقریب میں ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے چینی پروجیکٹ ٹیم کے اہم ارکان کو تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی دیے۔
پروجیکٹ کے چینی سربراہ مسٹر ڈنگ کان نے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی طرف سے انہیں اور ان کی ٹیم کو دیے گئے اعزاز پر اظہار تشکر کیا۔