معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے

معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ہی ہیکر کی جانب سے واٹس ایپ پر میسج کرکے وکلا، صحافیوں اور دیگر افراد سے لاکھوں روپےکا تقاضا کیا جا رہا ہے۔

ہیکر کی جانب سے بیرسٹرصلاح الدین کو 10لاکھ روپے دینےکامیسج کیا گیا ہے۔ جب کہ دنیا نیوز کے کورٹ رپوٹر سے 2 لاکھ روپے کی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا سیفٹی فیچر آپ کو سائبر کرائم اور فراڈ سے کیسے بچائے گا؟

ہیکر کی جانب سے جن افراد کو پیسوں کی لیے میسجز کیے گئے ہیں انہیں رقم دوسرے روز واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے۔

اس بارے میں یاسین آزاد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکر مجھے بدنام کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔  یہ میسجز پاکستان بھر میں میرےدوستوں کو کیےجارہےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  میسج دیکھ کر بہت سے دوستوں نے رابطہ کیا ہے۔ میری تمام احباب سے درخواست ہے کہ کوئی بھی ان پیغامات کا جواب نہ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں