رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ اس وقت 2 مختلف وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، ایک طرف ان کے خلاف لاہور میں تشدد اور فائرنگ کے الزام میں نیا مقدمہ درج ہوا ہے تو دوسری جانب انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں پہلی بار اپنی مجموعی دولت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

نواب ٹاؤن میں نیا مقدمہ درج

لاہور کی نواب ٹاؤن پولیس نے عائشہ جٹ نامی خاتون کی مدعیت میں رجب بٹ اور دیگر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صلح کا کوئی امکان نہیں، یوٹیوبر رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا

مقدمے میں درج تفصیلات کے مطابق مدعیہ 25 جولائی کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ ایک نجی کیفے میں کھانا کھانے گئی تھیں، جہاں 2 نوجوان لڑکوں اور 2 لڑکیوں نے ان کی ایک دوست سے بدتمیزی شروع کر دی۔ الزام ہے کہ اسی دوران ملزمان نے مدعیہ کو تھپڑ بھی مارے اور موقع پر پستول بھی لہرائے۔

مقدمے میں یہ سنگین دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم میر شفیع نے موقع پر فائرنگ کی۔ عائشہ جٹ کا کہنا ہے کہ یہ پوری واردات رجب بٹ کی ہدایت پر انجام دی گئی۔

تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کے باوجود تاحال رجب بٹ یا دیگر نامزد ملزمان کی طرف سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

‘میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا’، رجب بٹ کا انکشاف

اسی دوران رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنی مجموعی دولت سے متعلق پہلی بار بے باک انداز میں بات کی۔

میزبان کے یہ پوچھنے پر کہ وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی، رجب بٹ نے مسکراتے ہوئے جوابی سوال کیا کہ کیا میزبان کو دونوں اصطلاحات کا فرق معلوم ہے، اثبات میں جواب ملنے پر انہوں نے بتایا کہ ‘الحمدللہ میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا’۔

مزید پڑھیں:سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 100 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کامیابی پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔ رجب بٹ کے بقول یہ مقام انہیں راتوں رات نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے 12 برس کی مسلسل محنت اور جدوجہد شامل ہے۔

شہرت بھی، تنازعات بھی

واضح رہے کہ رجب بٹ پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے قلیل عرصے میں سوشل میڈیا پر بڑا نام کمایا۔

ان کی آمدن کا بڑا ذریعہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ تاہم اپنے پرتعیش طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، بیرونی دوروں اور شاندار شادی کے علاوہ اب مختلف تنازعات اور مقدمات کے باعث بھی وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

اسحاق ڈار کو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈی جی کا ٹیلیفون، ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ امن کے لیے ناگزیر قرار

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں