وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار
سندھ کے علاقے نواب شاہ میں چکرہ بازار سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن کی شناخت فرقان خالد اور انیس ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان سے 1 لاکھ پاکستانی روپے اور 35 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں، چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھمکی آمیز پوسٹ: ایف آئی اے کا عمران خان سے پوچھ گچھ کا فیصلہ
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے
ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔