عددی اکثریت موجود ہے، 21 اکتوبر سے قبل آئینی ترمیم کا عمل مکمل ہو جائے گا، سینیٹر فیصل واوڈا

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہفتہ کے روزر آئینی ترمیمی بل دونوں ایوانوں میں پیش ہو جائے گا، امکان ہے کہ  26ویں کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم بھی آ سکتی ہے، نومبر 2025 تک بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی ریلیف نظر نہیں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم کا معاملہ: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے 26 نکات پر مشتمل مسودے کی متفقہ منظوری دے دی

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین سازی اور قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں عددی اکثریت موجود ہے امید ہے کہ 21 اکتوبر سے قبل ترامیم کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد ہفتہ کے روز مجوزہ آئینی ترمیمی بل دونوں ایوانوں میں پیش کر دیا جائے گا، عدالتوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

انہوں نے کہا کہ بطو رآزاد سینیٹر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دوں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میرا شمار9 مئی کے واقعات کے بعد ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگ کر بھاگنے یا بکاؤ مال سے نہیں ہے، اس وقت دو ٹوک مؤقف پر ڈٹا ہوا ہوں جب پی ٹی آئی عروج پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی اور پارٹی جس نہج پر کھڑی ہے اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ہے جو اپنی اپنی تصاویر بنوانے کے چکروں میں لگی رہتی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آج ملک گیراحتجاج کی کال دی گئی تھی، ملک گیر تو دور ایک گیر احتجاج بھی نظر نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:مجوزہ آئینی ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا، سینیٹ، قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس ملتوی

 ایک اور سوا ل کے کوجواب میں انہوں نے کہا کہ 27 سال کے بعد پاکستان میں ایک عالمی سطح کا ایونٹ ہوا ہے اس میں حکومت کے ساتھ ساتھ سی آئی ایف سی کا بھی کلیدی کردار ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے ، ان کی صحت خرابی کی آڑ میں ملاقاتیں مقصود ہیں۔ پی ٹی آئی کے بکاؤ مال اور موجودہ نااہل عہدیداروں کی وجہ سے پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا یہ حال ہوا ہے، نومبر 2025 تک بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟