آئینی ترمیم: بلاول بھٹو کی وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی۔ پھر پیپلزپارٹی کا وفد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی۔

جے یو آئی ف کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطا الرحمٰن، عثمان بادینی اور کامران مرتضی شامل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نوید قمر موجود ہیں جبکہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ اختر حسین، ایڈووکیٹ ساجد ترین، آغا موسیٰ جان، شفقت لانگو اور میر جہانزیب موجود تھے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم منظور نہ ہونے سے حکومت کو کیا نقصان ہوگا؟

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کی قیادت میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم اسحٰق ڈار، وفاق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر شیری رحمٰن، نوید قمر اور مرتضی وہاب شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم