رمیز راجا نے خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر ڈال دی

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان اور ٹیسٹ سیریز کے دوران تیار کی جانے والی پچ بابر اعظم کے کہنے پر تیار کی گئی تھی۔ پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سیلیکشن کپتان کی بنائی گئی حکمت عملی کے مطابق ہی ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر و چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سیلیکشن پر کپتان کی حکمت عملی کو ترجیح دی۔ بابر اعظم جب کپتان تھے تو ان سے یہی کہا تھا کہ آپ نے کیا پلان بنایا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی ایسا ہی ہوا، انہوں نے حکمت علی تیار کی اس کے مطابق وکٹ بنائی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا تقریباً ناممکن ہو چکا، رمیز راجا

سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ بابر اعظم کپتان تھے، ان کو اجازت دے رکھی تھی کہ آپ گیم پلان ترتیب دیں، اپنے کھلاڑیوں کو اس کے مطابق تیار کریں، خاص طور پر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے، کیونکہ وہ کپتان تھے اور گراؤنڈ میں وہی ہوتا ہے جو کپتان نے پلان تیار کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچز کی نیچر کو جانے بغیر اندازے سے میچ کھیلنے کا نتیجہ سب کے سامنے آجاتا ہے، کیونکہ پچ کو سمجھے بغیر آپ کوئی بھی پلان یا حکمت عملی اپنا ہی نہیں سکتے اور آخر میں وہ چیز آپ کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا کو معافی مانگنے کا نہیں کہا ، پی سی بی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اسی صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے اور ہوم گراؤنڈ پر شکست کی وجہ بھی یہی ہے کہ پچز اس طرح کا ریسپانس نہیں دیتیں جس طرح کا ٹیلنٹ پاکستان میں موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘