سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشہ استعمال بانجھ پن کی وجہ

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشہ استعمال بانجھ پن کی وجہ

میساچوسٹس: امریکی ماہرین صحت نے تنبیہ کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر میٹھے سوڈے کے مشروبات استعمال کرنے والے افراد میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ریسرچ جرنل ’’ایپیڈیمیولوجی‘‘ میں شائع کی گئی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ مردوں اور خواتین پر ان کی طرز زندگی اور غذائیت کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ جو ان کے والدین بننے پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق گزشتہ 50 برس میں عام امریکیوں کے کھانوں میں شکر کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس میں میٹھے کاربونیٹڈ مشروبات شامل ہیں۔ سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے شہریوں کا وزن بڑھ رہا ہے اور ذیابیطس میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سافٹ ڈرنکس کا استعمال مرد وخواتین کے تولیدی نظام کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جس سے ان کے والدین بننے کے امکانات معدوم ہو سکتے ہیں۔

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنس دانوں نے امریکا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 21 سے 45 سال کی عمر کی 3828 خواتین اور ان کے شوہروں کو ایک سروے میں شامل کیا۔

سروے میں دونوں فریقین کے طرز زندگی، غذا اور میڈیکل ریکارڈ کی جانچ کی گئی۔ خواتین سے ہر دو مہینے کے بعد ایک سوالنامہ بھروایا گیا۔ اس میں خواتین کے حاملہ ہونے کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

12 ماہ جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے بتایا کہ سافٹ ڈرنک کی زائد مقدار لینے والے مردوں اور خواتین میں والدین بننے کا امکان ماہانہ بنیاد پر 20 فیصد کم ہوتا ہے۔

روزانہ ایک گلاس سافٹ ڈرنک پینے والی خواتین میں حمل ٹھہرنے کا امکان 25 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا جب کہ مردوں میں یہ شرح 33 فیصد دیکھنے میں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی